خاتون کو ہراساں کرنے کے الزام میں جی ایچ ایم سی ملازم گرفتار

   

حیدرآباد۔/6مارچ، ( سیاست نیوز) ایل بی نگر پولیس نے خاتون کو ہراساں کرنے کے الزام میں جی ایچ ایم سی ملازم کو گرفتار کرلیا۔ بتایا جاتا ہے کہ منصورآباد سرینواس ساکن حیات نگر جو سرکل نمبر 3 جی ایچ ایم سی کا ملازم ہے اور وہ وہیں پر کام کرنے والی ایک خاتون ملازمہ کو آئے دن ہراساں کررہا تھا۔ سرینواس خاتون کو بذریعہ فون اور مسیجس کے ذریعہ ہراساں کررہا تھا جس کے نتیجہ میں خاتون نے پولیس ایل بی نگر سے شکایت درج کروائی اور ایک مقدمہ درج کرتے ہوئے سرینواس کو گرفتار کرلیا گیا۔