خاتون کی خودکشی کا سبب بننے والے افراد کو سزا اور جرمانہ

   


حیدرآباد۔ 16 ستمبر (سیاست نیوز) خاتون کی خودکشی کا سبب بننے والے تین افراد کو عدالت نے تین سال کی سزا اور فی کس 1500 روپے جرمانہ عائد کرتے ہوئے فیصلہ سنایا۔ بھونگیر کی ایک عدالت نے سال 2016 کے آلیر پولیس اسٹیشن کے ایک مقدمہ میں فیصلہ سنایا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق مئی 2016 میں ایک خاتون کی شکایت پر کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کرلیا تھا اور کارروائی کرتے ہوئے آج اس سلسلہ میں چارج شیٹ کو داخل کردیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق 36 سالہ ملیش، 68 سالہ سدھاکر ریڈی اور 56 سالہ شنکریا کو فی کس تین سال کی سزا سنائی ہے۔ ملیش متوفی 38 سالہ خاتون منجولہ جو شکایت گذار کی بیٹی تھی گزشتہ 5 سال سے منجولہ کو ہراساں کررہا تھا۔ ملیش منجولہ پر جنسی خواہش کی تکمیل کے لئے دباؤ ڈال رہا تھا اور منجولہ کو طرح طرح سے پریشان کررہا تھا۔ خاتون کی جانب سے ملیش کی جنسی خواہش پوری نہ کرنے پر اس نے ہراسانی شروع کردی اورمختلف موقعوں پر خاتون کو رسواء کرنے لگا۔ مئی 2016 میں خاتون کے مکان اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ پہنچ کر منجولہ کو شدید رسوائی کا شکار بنایا اور خاتون کے ساتھ بدسلوکی کرتے ہوئے شدید پریشان کیا۔ بیٹی کے بچاؤ کے لئے پہنچی خاتون کو بھی انہوں نے اذیت پہنچائی ان حالات کے سبب شدید دلبرداشتہ ہوکر منجولہ نے خودسوزی کرلی تھی۔ عدالت نے آج اس مقدمہ میں اپنا فیصلہ سنایا۔ ع