حیدرآباد۔/29 مئی، ( سیاست نیوز) شہر کے علاقہ کلثوم پورہ میں ایک واقعہ پیش آیا جس میں محض 2 ہزار روپئے کیلئے رشتہ داروں نے ایک گداگر خاتون کا قتل کردیا۔ تفصیلات کے مطابق 50 سالہ راملماں جو سرور نگر کی مندر کے پاس گداگری کرتی تھی کو اس کے بعض رشتہ داروں نے اغواء کرکے ایرکولا بستی ضیاء گوڑہ میں ایک کمرہ میں قید رکھا تھا۔ پولیس نے بتایا کہ چند دن قبل راملماں کے رشتہ دار راجو کے دو ہزار روپئے کھو گئے تھے اور اس کے رشتہ داروں نے راملماں پر سرقہ کا شبہ کرتے ہوئے اسے مکان میں محروس رکھ کر شدید زدو کوب کیا۔ امولو نامی خاتون کے مکان میں قید کرنے کے بعد لاٹھیوں سے اس کے سر پر حملہ کیا گیا جس کے نتیجہ میں وہ شدید زخمی ہوگئی تھی اور بعد ازاں اسے دواخانہ عثمانیہ لے جایا گیا جہاں پر وہ دوران علاج فوت ہوگئی۔ب