خالدہ ضیاء کی درخواست ضمانت پر 12 ڈسمبر کو سماعت

   

ڈھاکہ ۔ 5 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) اب جبکہ حکام نے جیل کی سزاء کاٹ رہیں سابق بنگلہ دیشی وزیراعظم خالدہ ضیاء کی طبی رپورٹ داخل نہیں کروائی ہے لہٰذا سپریم کورٹ نے خالدہ ضیاء کی درخواست ضمانت کی سماعت کو آگے بڑھا دیا ہے۔ ضیاء چیاریٹیبل ٹرسٹ کیس میں سپریم کورٹ نے سماعت کی آئندہ تاریخ 12 ڈسمبر مقرر کی ہے۔ ڈھاکہ ٹریبون نے یہ بات بتائی۔ یاد رہیکہ 73 سالہ خالدہ ضیاء کو دیگر تین افراد کے ساتھ ماہ اکٹوبر میں اختیارات کے ناجائز استعمال اور نامعلوم ذرائع سے ٹرسٹ کیلئے فنڈس حاصل کرنے کی پاداش میں سات سال کی سزائے قید سنائی گئی تھی۔