غزہ: اسرائیلی افواج کے انخلاء کے بعد جنوبی غزہ کی پٹی میں خان یونس کے مشرقی حصے میں ملبے سے 42 فلسطینیوں کی لاشیں نکالی گئی ہیں۔یہ اطلاع فلسطینی شہری دفاع نے منگل کو دی۔ تنظیم نے کہا کہ شہری دفاع نے بنی سہیلہ کے علاقے سے لاشیں برآمد کیں اور 22 جولائی کو آپریشن کے آغاز کے بعد سے خان یونس کے مشرقی حصے میں لاپتہ فلسطینیوں کی 200 اطلاعات موصول ہوئیں۔ تنظیم نے کہا کہ باقی لاشوں کو نکالنے کی کوششیں جاری ہیں۔اسرائیلی فورسز نے اپنے عملے کے ارکان کو زخمیوں کو بچانے سے روکا جس کے نتیجے میں ان کی موت ہوگئی اوران کی لاشیں گل گئیں۔ تنظیم نے اسے شہریوں کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی قرار دیا۔ مقامی ذرائع اور عینی شاہدین نے بتایا کہ اسرائیلی فورسز نے بڑے پیمانے پر گھروں، رہائشی عمارتوں، مساجد اور قبرستانوں کو تباہ کیا ہے ۔