غزہ سٹی : جنوبی غزہ پٹی میں خان یونس علاقہ کے کیمپوں پر اسرائیلی بمباریوں کے نتیجہ میں کم از کم 50 فلسطینی شہید ہوگئے اور درجنوں دیگر زخمی ہوئے۔ فلسطینی ریڈ کریسنٹ سوسائٹی نے گزشتہ روز ایک بیان میں بتایا کہ بے گھر فلسطینیوں کو شیلٹر سنٹرس میں تک نہیں بخشا گیا اور وہ اسرائیلی بمباری کا نشانہ بن گئے۔ اسرائیلی ٹینک الامل ہاسپٹل تک پہنچے اور تباہی مچائی۔ غزہ میں حماس زیر انتظام حکومت کے میڈیا آفس نے بتایا کہ اسرائیل نے خان یونس کے پانچ شیلٹر سنٹرس کو نشانہ بنایا۔ بمباری میں کئی عمارتیں تباہ ہوئیں۔(متعلقہ خبر اندرونی صفحہ پر )