خانگی اسکولوں کی من مانی کے خلاف کلواکرتی میں آج بند

   

Ferty9 Clinic

کلواکرتی۔ 27 جون (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) اے بی وی پی ریاست ممبر کے لکشمی کانت نے آج میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ آج تمام اسکولس و کالج بند منایا جائے اور خانگی اسکولس انتظامیہ کی من مانی کے خلاف احتجاج بلند کیا جائے۔ انہوں نے بتایا کہ خانگی اسکولس جہاں ہزاروں روپئے فیس کے نام پر طلب کررہے ہیں۔ اب یہ لوگ کتابیں اسٹیشنری اور دیگر ضروریات مدرسہ کے سامان کی اسکول ہی سے خریدنے پر مجبور کرتے ہوئے عوام کے خون پسینہ کی کمائی لوٹ رہے ہیں، لہذا اس کے خلاف بار بار نمائندگی کی گئی لیکن حکومت خاموشی اختیار کی ہوئی ہے لہذا احتجاج اور بند کے ذریعہ حکومت کے ساتھ ساتھ ان خانگی اسکولس کے خلاف آواز بلند کی جائے۔ اس موقع پر انہوں نے کئی ایک مطالبات کا مطالبہ بھی کیا ہے۔