تعلیم یافتہ بے روزگار نوجوانوں کیلئے زریں مواقع، وائی تروپتی کا بیان
پداپلی : ضلعی عہدیدار برائے محکمہ روزگار وائی۔ تروپتی راؤ نے بذریعہ صحافتی بیان اطلاع فراہم کی ہے کہ ضلع پداپلی اور ریاست تلنگانہ کے تعلیم یافتہ بے روز گار لڑکے و لڑکیوں کو خانگی شعبہ جات میں ملازمت کی فراہمی کے تحت 19/ جون/2021 ، بروز ہفتہ این سی ایس پورٹل کے ذریعہ ( WWW.NCS.GOV.IN) آن لائن جاب میلہ کا انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے۔ تفصیلات بیان کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ تلنگانہ کے مختلف کمپنیوں میں ملازمت کرنے کے لئے ملازمین کی ضرورت کے پیش نظر اس آن لائن جاب میلہ کا انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے۔ لہذا درجہ ذیل دئیے گئے اہلیت کے تحت ضلع پداپلی و ریاست تلنگانہ کے خواہشمند تعلیم یافتہ نوجوان لڑکے و لڑکیاں اپنے تفصیلات WWW.NCS.GOV.IN پورٹل پر رجسٹریشن کروالیں اور اپنا بائیو ڈاٹا یا ریزئیوم [email protected] پر روانہ کریں۔ 19/جون/2021 صبح 11.30 بجے منعقد شدنی آن لائن ویب نار میں شرکت کریں اور اپنے سوالات کے جوابات حاصل کریں۔ مزید جانکاری کے لئے ٹی۔ رگھو پتی ، ینگ پروفیشنل سے فون نمبر 8247656356 پر ربط کریں۔ کمپنی ملازمت ، مخلوعہ جائیدادیں ،اہلیت کی تفصیلات درج ذیل دی گئی ہیں۔کمپنی: اپولو ہوم کئیر(حیدرآباد)، ملازمت: ہوم کئیر نرس، مخلوعہ جائیدادیں : 25، اہلیت: جی این ایم /بی ایس سی نرسنگ، کمپنی: کئیرئیر ٹری ایچ آر سولئیوشنس(اینا پور / بھونگیر)، ملازمت: ٹیکنیشین آپریٹر ، مخلوعہ جائیدادیں: 25، اہلیت: آئی ٹی آئی ( الیکٹرانک)،کمپنی :ایکسپورٹ سولیوشنس (حیدرآباد)، ملازمت : پروڈکشن یونٹ ،مخلوعہ جائیدادیں:25، اہلیت: ایس ایس سی/انٹر/آئی ٹی آئی/ ڈپلومہ ، کمپنی: شری آوایا ایس ڈی انڈیا پرائیویٹ لمیٹیڈ (حیدرآباد)، ملازمت: پروڈکشن اسسٹنٹ/ایگزیکیوٹیو ،مخلوعہ جائیدادیں:25، اہلیت: ایس ایس سی/انٹر/آئی ٹی آئی/ ڈپلومہ / ڈگری۔