خانہ کعبہ میں خطبہ جمعہ کے دوران امام پر حملے کی کوشش ناکام

,

   

مکہ مکرمہ : خانہ کعبہ میں آج جمعہ کے خطبے کے دوران ایک مسلح شخص نے امام شیخ بندر بلیلہ پر حملے کی کوشش کی جو یکسر ناکام بنادی گئی۔ عرب میڈیا نے بتایا کہ آج مسجد الحرام میں خطبہ کے دوران احرام باندھے مسلح شخص منبر کی طرف دوڑنے لگا۔ لیکن اسے منبر کے قریب موجود سکیورٹی اہلکاروں نے فوری طور پر قابو میں کرتے ہوئے گرفتار کرلیا۔ آج مسجد الحرام میں جس وقت حملے کی کوشش کی گئی تب شیخ بلیلہ خطبہ دے رہے تھے۔ حرمین شریفین کے حکام نے بتایا ہے کہ احرام باندھے شخص مسلح تھا جس کے خلاف قانونی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔
واقعہ کی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ منبر کی طرف دوڑنے والے شخص نے ایک چھڑی پکڑی ہوئی ہے۔ تاہم اس شخص کی شناخت کے تعلق سے کسی قسم کی تفصیلات سامنے نہیں آسکی ہیں۔