خبطی شخص کا گلوکارہ شکیرا کا شوہر ہونے کا دعویٰ!

   

ٹیکساس: دنیا بھر میں شہرت رکھنے والے معروف گلوکارہ شکیرا کو اپنی بیوی کہنے والے اور ان کا پیچھا کرنے والے خبطی شخص کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ٹیکساس سے تعلق رکھنے والے ڈینئیل جون والٹر نامی شخص کو پولیس نے پیر کی صبح گرفتار کیا جب وہ پاپ اسٹار شکیرا کو متواتر تحائف بھیجنے کے بعد میامی بیچ میں واقع ان کے گھر پہنچ گئے تھے ۔56 سالہ ڈینیئل جون والٹر نے شکیرا کے ساتھ اپنے ‘‘تعلق’’ کے بارے میں متعدد سوشل میڈیا پوسٹس بھی اپ لوڈ کی تھیں۔شکیرا کی تیم نے جنونی شخص کو یہ بھی کہا تھا کہ وہ گلوکارہ کو تحائف بھیجنا اور ایسی پوسٹس کرنا بند کر دے ، جس میں ان کے بچوں کے حوالے سے بے بنیاد دعوے کیے گئے تھے ۔