خرابی صحت اور مالی پریشانی پر خودکشی

   

حیدرآباد /3 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) خرابی صحت اور مالی پریشانی کے سبب خودکشی کے واقعات گاندھی نگر اور جگت گیری گٹہ پولیس حدود میں پیش آئے ۔ گاندھی نگر پولیس کے مطابق 40 سالہ شیخ قادر جو پیشہ سے فلور مرچنٹ تھا ۔ بنسی لعل پیٹ علاقہ میں رہتا تھا ۔ مسلسل خرابی صحت کے سبب اس شخص نے انتہائی اقدام کرلیا ۔ جگت گیری گٹہ پولیس کے مطابق 40 سالہ ناگا وینکٹا رمیش بابو جو پیشہ سے کیاب ڈرائیور تھا ۔ جگت گیری گٹہ علاقہ میں رہتا تھا اس شخص نے مالی پریشانی سے تنگ آکر انتہائی اقدام کرلیا ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ۔