خرابی صحت سے تنگ آکر ایک شخص کی خودکشی

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد /25 جولائی ( سیاست نیوز ) پنجہ گٹہ کے علاقہ میں ایک شخص نے خرابی صحت سے تنگ آکر خودکشی کرلی ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 35 سالہ عبدالرشید جو پیشہ سے ڈرائیور تھا ۔ بی ایس مقطعہ علاقہ کا ساکن بتایا گیا ہے ۔ یہ شخص خرابی صحت سے پریشان تھا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق یرقان کے سبب یہ پریشانی اور ذہنی تناؤ کا شکار ہوگیا تھا ۔ جس نے انتہائی اقدام کرتے ہوئے خودکشی کرلی ۔ پنجہ گٹہ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے ۔