کیف : یوکرین کے علاقے خرکیف میں روس کے ڈرون حملے میں 7 افراد ہلاک ہو گئے۔خرکیف علاقے کے ملٹری ایڈمنسٹریشن کے چیف اولیگ سینیگوبوف نے سوشل میڈیا پر اپنی پوسٹ میں کہا ہے کہ روسی فوج نے رات کے وقت خرکیف کے علاقے میں “شہد” قسم کے ڈراوّنز سے حملہ کیا۔سینیگوبوف نے بتایا کہ حملے میں تین بچوں سمیت 7 افراداپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔بتایا گیا ہے کہ روس نے گھروں کو ڈراوّنز سے نشانہ بنایا اور 15 سے زائد مکانات کو نقصان پہنچا۔یوکرین کے جنرل اسٹاف کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ روس نے”شہد” قسم کے 26 ڈراونز کے ذریع یوکرین کی سرزمین پر حملہ کیا۔