بہاری گینگ کی کارستانی ، ڈی سی پی ڈاکٹر جی ونیت کی پریس کانفرنس
حیدرآباد 16 اگست ( سیاست نیوز ) سائبر آباد پولیس نے خزانہ جیویلرس ڈکیتی معاملہ میں دو ڈاکوؤں کو گرفتار کرلیا ۔ ڈپٹی کمشنر پولیس مادھا پور زون ڈاکٹر جی ونیت نے میڈیا کو بتایا کہ 22 سالہ آشیش کمار سنگھ اور 22 سالہ دیپک کمار شاہ ساکنان سارن بہار کو گرفتار کرلیا ۔ ڈی سی پی نے بتایا کہ اس بہاری گینگ نے حیدرآباد میں زیورات کی دکانات کو نشانہ بنانے کا منصوبہ بنایا اور ہتھیار بھی خریدے ۔ حیدرآباد میں انہیں دیپک کمار شاہ نے پناہ دی ۔ دیپک ویلڈنگ کا کام کرتا تھا ۔ اس نے اسبسطاس کالونی جیڈی میٹلہ میں انہیں پناہ دی اور ڈکیتی کیلئے دو سکنڈ ہینڈ گاڑیاں خریدی اور چندا نگر میں خزانہ جیویلرس پر نظر رکھی ۔ موقع کا فائدہ اٹھا کر کارروائی کی تھی ۔ فائرنگ کرکے ایک ملازم کو زخمی کردیا تھا ۔ پولیس نے 10 کیلو چاندی کی اشیاء کو ضبط کرلیا ۔ بہار کی ٹولی نے حیدرآباد میں یہ پہلی واردات کی تھی ۔ سابق میں کولکتہ بہار اور کرناٹک میں وارداتیں انجام دی تھیں ۔ ع