خشک اور تر کچرے کو الگ نہ کرنے والوں پر 500 روپئے جرمانہ

   

حیدرآباد۔/26 فبروری، ( این ایس ایس ) وزیر فینانس ٹی ہریش راؤ نے آج عوام کو مشورہ دیا کہ وہ خشک اور تر کچرا الگ الگ جمع کریں اور انتباہ دیا کہ ایسا نہ کرنے والوں پر 500 روپئے جرمانہ عائد کیا جائے گا۔ انہوں نے عہدیداروں کو مشورہ دیا کہ اگر کوئی شخص کوڑے دان کے بجائے کھلے مقامات پر کچرا پھینکتا ہے تو اس پر بھی جرمانہ عائد کیا جائے۔ ہریش راؤ نے سدی پیٹ میں پٹنا پرگتی پروگرام سے خطاب کے دوران سڑکوں پر پڑے کچرے کے انبار اور موریوں کی ناقص صورتحال پر متعلقہ عہدیداروں کی سختی کے ساتھ سرزنش کی اور ہدایت کی کہ اندرون دس دن ناقص ڈرینج لائنوں کی درستگی کو یقینی بنایا جائے۔