خشک سالی سے متاثرہ تعلقہ جات میں پانی کے مسئلہ سے نمٹنے کرناٹک کے وزیر کی ہدایت

   

Ferty9 Clinic

بنگالورو، 24اپریل (سیاست ڈاٹ کام ) کرنا ٹک میں لوک سبھا انتخابات کے بعد جس میں بنگالورو نارتھ کی نشست پر مقابلہ کرنے والے کرناٹک کے وزیردیہی ترقی و پنچایت راج کرشنابائیرے گوڑا نے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ ریاست کے خشک سالی سے متاثرہ تعلقہ جات میں پینے کے پانی کے مسئلہ کے حل کے لئے فوری اقدامات کریں ۔وزیرموصوف جنہوں نے ریاست میں خشک سالی کی صورتحال کا جائزہ لیا’ ہدایت دی کہ خشک سالی سے متاثرہ تعلقہ جات میں تشکیل دیئے گئے ٹاسک فورسس کے لئے فنڈس جاری کئے جائیں۔ یہ کہتے ہوئے کہ ریاست کے 176سے زائد تعلقہ جات خشک سالی سے متاثر قرار دیئے گئے ہیں’ وزیرموصوف نے عہدیداروں کو انتباہ دیا کہ وہ پینے کے پانی کی کمی سے متعلق کوئی بھی شکایات ریاست میں کہیں سے بھی سننا نہیں چاہتے ۔انہوں نے کہا کہ چوں کہ الیکشن کمیشن نے ہنگامی ضروریات کی تکمیل کے لئے مختصر مدتی ٹنڈرس کی طلبی کی رکاوٹ دور کرتی ہے ’ متاثرہ مواضعات میں پینے کے پانی کی سپلائی سے متعلق کاموں کے آغاز میں کوئی تاخیرنہیں ہونی چاہئے ۔وزیرموصوف نے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ ہر ضلع میں ڈپٹی کمشنرس کے پاس دستیاب این ڈی آر ایف کے فنڈ س سے استفادہ کیا جائے ۔ وزیر موصوف نے عہدیداروں کو انتباہ دیاکہ فرائض میں کوتاہی پر سخت کارروائی کی جائے گی۔