نئی دہلی ۔ 12 ۔ مئی (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی ریلوے نے منگل سے شروع کی گئی اسپیشل ٹرینوں سے استفادہ کرنے والے مسافرین کو گزشتہ روز مشورہ دیا تھا کہ حکومت کا آروگیہ سیتو موبائیل اپلیکیشن ضرور ڈاؤن لوڈ کرلیں۔ اب ریلوے نے اسے لازمی قرار دے دیا ہے ۔ تاہم عہدیداروں نے کہا کہ مخصوص معاملوں کی اساس پر استثنیٰ کا فیصلہ کیا جائے گا لیکن اس امکان کو خارج نہیں کیا کہ موبائیل فونس پر یہ ایپ نہ ہونے پر سفر کی اجازت نہ ہوگی۔