خطرناک مجرم کی بنگلور سے حیدرآباد منتقلی

   

حیدرآباد۔/4اکٹوبر، ( سیاست نیوز) شدت سے مطلوب خطرناک مجرم عارف کو کرناٹک کی بنگلور پولیس ٹرانزٹ وارنٹ پر حیدرآباد منتقل کررہی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ عارف نامی عادی سارق جو ملک کے 15 تا 16 ریاستوں میں سنگین وارداتوں میں ملوث ہے شہر حیدرآباد کے پاش علاقے جوبلی ہلز اور بنجارہ ہلز میں بھی چند ماہ قبل سرقے کئے تھے۔ سنٹرل کرائم اسٹیشن ( سی سی ایس ) پولیس کو اس بات کا علم ہوا کہ عارف نے شہر کے جوبلی ہلز، بنجارہ ہلز میں مقیم صنعت کار، تاجر اور پرنسپل کے مکانات سے 3 کروڑ کا سرقہ کیا تھا۔ بنگلور پولیس اس خطرناک مجرم کو ٹرانزٹ وارنٹ پر حیدرآباد منتقل کررہی ہے تاکہ سٹی پولیس وارداتوں کی تحقیقات مکمل کرسکے۔