خطرہ ۔ خطرہ ۔ خطرہ ۔ خطرہ

   

حیدرآباد ۔ 17 ۔ دسمبر : ( سیاست نیوز ) : اسکولی طلبہ کی حفاظت پر توجہ دینا اسکولس انتظامیہ اور والدین کی ذمہ داری ہے ۔ آئے دن سیر و تفریح اور تیراکی کے دوران طلبہ غرق ہوجانے کے کئی واقعات تلنگانہ پر پیش آئے ہیں ۔ اولاد سے محروم ہونے کا غم زندگی بھر والدین پر بوجھ بن جاتا ہے ۔ حکومت اور جی ایچ ایم سی کے علاوہ بلدیات اور گرام پنچایتوں کی ذمہ داری ہے کہ سرکاری و خانگی اسکولس کے قریب تالاب وغیرہ ہو تو اس کے اطراف حصار بندی یا بانڈس تعمیر کریں ۔ گریٹر حیدرآباد کے حدود میں شامل سرور نگر چیرو کے اطراف کوئی حصار بندی ہے نا باند جو اسکولی طلبہ کے لیے خطرہ ثابت ہورہا ہے ۔ نقصانات کے بعد پچھتاوا کرنے اور سرگرمیاں تیز کرنے کے بجائے ابھی سے سرور نگر کے اطراف باند تعمیر کرنے پر توجہ دینے کی ضرورت ہے ۔ اسکول کے چھوٹے چھوٹے طلبہ اکثر سرور نگر چیرو کے پاس گھومتے پھرتے دیکھے جارہے ہیں ۔ حصار بندی نہ ہونے کی وجہ سے طلبہ پانی کے قریب جارہے ہیں ۔۔ ن