خفیہ ایجنٹوں کیخلاف فیصلے تیز کئے جائیں:ایرانی عدلیہ

   

تہران ۔ 7 اپریل (ایجنسیز) ایرانی عدلیہ کے سربراہ غلام حسین محسنی ایجی نے منگل کو کہا ہے کہ ایران کے مخالفین کی مدد کرنے والے افراد کے مقدمات کی سماعت تیز کی جائے اور جلد از جلد قتل یا جائیداد ضبط کرنے کے فیصلے جاری کیے جائیں۔28 فروری سے شروع ہونے والے امریکی اور اسرائیلی حملوں کے بعد ایرانی سیکیورٹی اداروں نے سیکڑوں افراد کو گرفتار کیا ہے، جن پر مخالفین کی مدد کرنے کے الزامات ہیں، جیسے کہ اہم ویڈیوز غیر ملکی مخالف چینلز کے ساتھ شیئر کرنا یا حملوں کی حمایت کا اظہار کرنا۔یہ اقدامات ایران کی جانب سے سیکورٹی اور عدلیہ کے سخت اقدامات کے تحت کیے جا رہے ہیں تاکہ وہ اپنے ملک کے خلاف ”دشمن کے منصوبوں” کا مقابلہ کر سکے۔اسی دوران ایرانی حکام ملک میں بدامنی اور قومی سلامتی کیلئے خطرہ بننے والے عناصر کا تعاقب کر رہے ہیں اور مغربی و علاقائی ممالک پر الزام لگا رہے ہیں کہ وہ ایران میں عدم استحکام پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔W/H