خلا سے بھی ووٹ ڈالا گیا

   

واشنگٹن: امریکی صدارتی انتخاب میں نئی تاریخ بن گئی جب خلا سے بھی ووٹ پڑگیا۔ امریکی تاریخ میں پہلی بار خلا بازوں نے خلا میں اپنے ووٹ کا حق استعمال کیا۔ خلا بازوں نے خلائی اسٹیشن سے تصویر بھجوا دی۔ پہلی بار خلا بازوں نے الیکٹرک بیلٹ کے ذریعہ ووٹ ڈالا۔ اس موقع پر امریکی خلا باز نے کہا کہ ووٹ دینے سے فرق پڑتا ہے ، اس سے فرق نہیں پڑتا کہ آپ کہاں ہیں۔