ڈیزقازغان (قازقستان) ۔ 25 جون (سیاست ڈاٹ کام) انٹرنیشنل اسپیس اسٹیشن جانے والے تین خلاء باز جن کی لانچنگ کے وقت ہوئے ایک معمولی حادثہ کی وجہ سے روس کے خلائی پروگرام پر شکوک کے بادل چھا گئے تھے تاہم بعدازاں انٹرنیشنل اسپیس اسٹیشن میں زائد از 6 ماہ یعنی 204 دن گزار کر ناسا کی خلاء باز این میکلین، تجربہ کار خلاء باز اولیگ کونینکو اور کینیڈین اسپیس ایجنسی میں ریکارڈ بنانے والے ڈیوڈ سینٹ جیکسن جس وقت خلائی جہاز سے نیچے اترے، ان کا زبردست خیرمقدم کیا گیا۔
