تہران /28 جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) ایران نے اتوار کے دن برطانیہ کی اس تجویز کو ’’ اشتعال انگیز ‘‘ قرار دیا جس میں کہا گیا تھا کہ یوروپ زیر قیادت بحری مہم ان تیل بردار بحری جہازوں کی حفاظت پر مامور کی جائے گی جو خلیج سے گذریں گی ۔ ایران کے ترجمان علی ربیع نے کہا کہ خلیج فارس میں ہم تیل بردار جہازوں کی حفاظت کریں گے ۔ اور یوروپی یونین ان پر حملہ پورے یوروپ پر حملہ تصور کرے گا ۔ صدر ایران حسن روحانی نے کہا کہ اس قسم کی طاقت کے استعمال کا مقصد صورتحال کو ابتر بنادے گا ۔ کیونکہ اس قسم کا اعلان اشتعمال انگیزی کے سوائی اور کچھ نہیں ہے ۔
پاکستانی طلبہ کیلئے کینیڈا کے ویزا کا حصول آسان
اوٹاوا /28 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) کینیڈا نے پاکستانی طلبہ کے لیے ویزا پالیسی آسان بنا دی ہے۔ کینیڈا کے وزیر برائے امیگریشن کے مطابق نئی پالیسی کے تحت پاکستانی طلبہ ’ڈائریکٹ اسٹریم پروگرام‘ کے تحت اسٹڈی ویزا صرف 20 دن میں حاصل کر سکیں گے۔
