واشنگٹن ۔ امریکہ میں خنزیر کا دل لگوانے والا دنیا کا پہلا شخص ڈیوڈ بینٹ تاریخی تجربہ کے 2 ماہ بعد انتقال کرگیا۔امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق میری لینڈ یونیورسٹی اسپتال کے ترجمان نے میڈیا کو بتایا کہ 57سالہ ڈیوڈ بینٹ کا میری لینڈ یونیورسٹی اسپتال میں 2ماہ قبل دل کی تبدیلی کا آپریشن ہوا جس میں انہیں تجرباتی طور پر ایک خنزیر کا دل لگایا گیا تھا۔انہوں نے بتایا کہ ڈیوڈ بینٹ کی حالت گزشتہ چند دنوں سے خراب تھی اور گزشتہ شام ان کا انتقال ہوگیا ۔