حیدرآباد 4 مارچ ( این ایس ایس ) ریاستی وزراء سبیتا اندرا ریڈی اور ستیہ وتی راتھوڑ نے خواتین کمیشن کی صدر نشین سنیتا لکشمن ریڈی کے ساتھ آج کہا کہ ریاستی حکومت خواتین کو با اختیار بنانے کو اولین ترجیح دیتی ہے ۔ خواتین اور لڑکیوں کے تحفط کیلئے بھی کئی اقدامات کئے گئے ہیں۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے 8 مارچ کو یوم خواتین پر کئی پروگرامس منعقد کئے جائیں گے ۔