خواتین اور ڈاکٹرس کے درمیا ن آن لائن رابطوں میں اضافہ

   

حیدرآباد ۔ 9 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) یوم خواتین کے موقع پر جہاں ہندوستان بھر کی خواتین کیلئے کئی ایک سہولیات متعارف کی گئی ہیں اسی طرح حیدرآباد کی خواتین کیلئے بھی ڈاکٹرس سے رجوع ہونے کیلئے آن لائن سہولیات فراہم کی جارہی ہیں کیونکہ حالیہ عرصہ میں 50 سال تک کی خواتین کے ڈاکٹروں سے رجوع ہونے کے جو اعدادوشمار جمع کئے گئے ہیں اس میں 6 کروڑ خواتین نے جن ڈاکٹروں سے رجوع کیا ان میں قابل الذکر ڈرماٹالوجسٹ، گائیناکالوجسٹ، جنرل فزیشن، آرتھوپیڈکس، ای این ٹی، ڈینٹسٹ اور گیاسٹرونیٹرولوجسٹ قابل ذکر ہیں۔ پراکٹو نامی سافٹ ویر نے یہ رپورٹ جاری کی ہے کیونکہ یہی وہ سافٹ ویر کمپنی ہے جو کہ حیدرآباد میں ڈاکٹروں سے رجوع ہونے کی آن لائن سہولت فراہم کرتی ہے۔ تفصیلات کے بموجب حیدرآبادی خواتین میں ڈاکٹر سے رجوع ہونے کیلئے آن لائن سہولیات کے استعمال میں 176 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ جنوری تا ڈسمبر 2018ء میں 6 کروڑ خواتین نے ڈاکٹروں سے رجوع ہونے کیلئے آن لائن سہولیات سے استفادہ کیا ہے۔