خواتین نے ہر شعبہ میں اپنی صلاحیت و قابلیت کے جوہر دکھائے

   

سنگاریڈی میں ٹی این جی اوز یونین کے خواتین اسپورٹس و گیمز تقریب سے ضلع کلکٹر کا خطاب

سنگاریڈی 5 نارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) عالمی یوم خواتین کے پیش نظر کلکٹریٹ سنگاریڈی میں ٹی این جی اوز یونین ضلع سنگاریڈی کی جانب خواتین ملازمین کے مختلف مقابلہ جات و پروگرامس کا محمد جاوید علی ضلع صدر ٹی این جی اوز یونین کی زیر نگرانی انعقاد عمل میں آیا جس کا ضلع کلکٹر وی کرانتی آئی اے ایس نے افتتاح کیا جبکہ جی پدمجا رانی ڈی آر او، اور ایم جیوتی ڈی آر ڈی او نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی۔ اس موقع پر وی کرانتی کلکٹر نے کہا کہ 8 مارچ کو عالمی یوم خواتین کا اہتمام کیا جا تا ہے۔ کھیل کود اور دیگر تفریحی پروگرامس کے زریعہ ذہنی تناؤ دور ہوتا ہے۔ صحت مند معاشرہ اور ترقی کے لیے خواتین کے ساتھ مساویانہ سلوک ضروری ہے۔ خواتین نے دنیا کے ہر شعبہ میں اپنے جوہر دکھاے اور قابلیت و صلاحیت کا لوہا منوایا ہے۔ خواتین مسابقت کے اس دور میں سب سے آگے ہیں۔ انہوں نے اس تقریب کے انعقاد پر ٹی این جی اوز یونین کی ستائش کی۔ اس پروگرام میں ضلعی صدر محمد جاوید علی نے کہا کہ ہر سال یوم خواتین کو شایان شان طریقے سے منایا جائگا۔ انھوں نے پروگرام کے انعقاد کی اجازت دینے اور اس کے اہتمام میں تعاون کرنے پر وی کرانتی سے اظہار تشکر کیا۔ مختلف اسپورٹس و گیمز کے انعقاد میں تعاون کرنے پر پی ڈی کا بھی شکریہ ادا کیا۔ضلع سکریٹری وی روی، ضلع ایسوسی ایٹ صدور کاسینی، پی وینکٹ ریڈی، خازن سرینواس، نرملا راج کماری، محمد خواجہ غوث معین الدین، وی وجئے کمار، تعلقہ انچارج وینکٹیشم، یادو ریڈی، بی پرمود، شکیل، انجانائلو، ایم جاشوا میتھیو، سدھرانی، پی۔ لکشمی اور مختلف محکمہ جات کے خواتین ملازمین کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور اس پروگرام کو کامیاب بنایا۔