خواتین پہلوانوں کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کے معاملے میں برج بھوشن سنگھ کو ضمانت

   

نئی دہلی: سابق ریسلنگ فیڈریشن آف انڈیا کے صدر اور بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ برج بھوشن شرن سنگھ اور ریسلنگ فیڈریشن کے سابق سکریٹری ونود تومر کو جمعرات کو باقاعدہ ضمانت مل گئی۔ راؤس ایونیو کورٹ کے ایڈیشنل چیف میٹروپولیٹن مجسٹریٹ ہرجیت سنگھ جسپال نے باقاعدہ ضمانت کی درخواست پر فیصلہ سنایا۔عدالت نے کہا کہ برج بھوشن سنگھ اور تومر کو بیرون ملک جانے کے لیے عدالت سے اجازت لینی ہوگی۔ کیس کی اگلی سماعت 28 جولائی کو ہوگی۔ اسی دوران درخواست ضمانت کی سماعت کے دوران ایک انتہائی دلچسپ واقعہ پیش آیا۔ دراصل، عدالت نے دہلی پولیس سے پوچھا، کیا آپ ضمانت کی مخالفت کر رہے ہیں؟ اس پر دہلی پولیس کے وکیل نے کہا کہ ہم نہ تو مخالفت کر رہے ہیں اور نہ ہی حمایت کر رہے ہیں۔ عدالت قانون کے مطابق فیصلہ کرے۔