خواتین کو بااختیار بنانے کئی اقدامات کئے : مودی

   

وزیراعظم نریندر مودی نے آج کہاکہ اُنھیں فخر ہے کہ اُن کی حکومت نے خواتین کو مزید بااختیار بنانے کے کئی فیصلے کئے ہیں۔ بین الاقوامی یوم خواتین پر اپنے پیام میں اُنھوں نے کہاکہ وہ ناری شکتی کے جذبہ کو سلام کرتے ہیں۔ اقوام متحدہ کے مطابق اِس مرتبہ یوم خواتین کا موضوع ’’مساوی سوچ رکھو ، ہوشیاری سے آگے بڑھو اور تبدیلی کے لئے اختراعی کام کرو‘‘ہے۔

لوک سبھا میں ٹی ایم سی خاتون ارکان کی نمائندگی ، ممتا کو فخر
چیف منسٹر مغربی بنگال ممتا بنرجی نے آج فخر کا اظہار کیاکہ اُن کی پارٹی ترنمول کانگریس 16 ویں لوک سبھا میں 35 فیصد خاتون ایم پیز رکھتی ہے حالانکہ خواتین کا ریزرویشن بِل ہنوز پارلیمنٹ میں منظور ہونا ہے۔یوم خواتین کے موقع پر اُنھوں نے کہاکہ خواتین ہمارے سماج کی اصل طاقت ہے۔