ورنگل میں تقسیم انعامات تقریب، انیس احمد صدیقی، ڈپٹی میئر رضوانہ شمیم اور دیگر کا خطاب
ورنگل۔/3 فروری، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) میناریٹی انٹلکچول فورم ورنگل کے زیر اہتمام مفت ٹیلرنگ سنٹر کے دوسرے بیاچ کی تکمیل پر منعقدہ انعامات تقریب پروگرام بصدارت ڈاکٹر انیس احمد صدیقی صدر میناریٹی انٹلکچول فورم ورنگل ، مہمان خصوصی کی حیثیت سے سندراج یادو چیرمین کاکتیہ اربن ڈیولپمنٹ اتھاریٹی، محمد عزیز خان ڈسٹرکٹ لائبریری چیرمین ، ڈپٹی میئر گریٹر میونسپل کارپوریشن ورنگل رضوانہ شمیم مسعود نے شرکت کی۔ مسلم کمیونٹی سنٹر ملگ روڈورنگل میں منعقدہ تقسیم انعامات پروگرام سے مہمانان خصوصی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خواتین تعلیم کے ساتھ ہنر بھی سیکھیں۔ ڈاکٹر انیس احمد صدیقی نے اپنے صدارتی خطاب میں کہا کہ میناریٹی اٹلکچول فورم کی جانب سے خواتین کیلئے ٹیلرنگ سنٹر کے ساتھ ساتھ مسلم لڑکے ، لڑکیوں کی شادیوں میں آسانی کیلئے ہیلپ لائن سنٹر کا قیام دوبہ دو ملاقات پروگرام کے انعقاد کے علاوہ ٹیٹ امتحانات اور کونسلنگ کیلئے رہنمائی پروگرام غریب طلبہ میں تعلیمی امداد راشن کٹس کی تقسیم و دیگر فلاحی کاموں کو انجام دیا جاتا ہے۔ اس موقع پر ایم اے کلیم ، مسعود مرزا محشر نے بھی خطاب کیا۔ اس موقع پر ٹیلرنگ سنٹر سے دونوں بیاچ کی تکمیل ماہر خواتین میں اسنادات کی تقسیم کے علاوہ امتحان میں اعلیٰ نشانات حاصل کرنے والی خواتین میں سیونگ مشین تقسیم کئے گئے۔ اس موقع پر خیرالناصرین، مرزا ندیم بیگ، خسرو سلیم، سید نوید، معشوق ربانی، سید اکبر، محمد شاہد، ایم اے نعیم جرنلسٹ، محمد جعفر، نعیم الدین بی آر ایس قائد، کرشنا کماری پرنسپل میناریٹی ریسیڈنشیل اسکول ، ٹیلرنگ سنٹر انچارج محترمہ تسلیم بیگم، نصرت جہاں، نازنین، صبیحہ بیگم، محسنہ عارف، سرتاج الوریٰ، رخسانہ بیگم، محمد سلیم، ( تاج دکن سوسائٹی ) خواجہ عظیم الدین و دیگر موجود تھے۔ خیرالناصرین کی تلاوت کلام پاک سے خطبہ کا آغاز ہوا۔ محترمہ رخسانہ بیگم نے حمد ، نصرت جہاں نے نعت پیش کی۔ ایم اے نعیم کے اظہار تشکر کے بعد پروگرام کا اختتام عمل میں آی