محبوب نگرمیں فرسٹ اسکل ڈیولپمنٹ سنٹر کا افتتاح ، ریاستی وزیر حیوانات سری ہری کا خطاب
محبوب نگر /18 جون ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ریاستی حکومت خواتین کیلئے کئی ایک فلاحی اسکیموں کا آغاز کر رہی ہے تاکہ خواتین کو رول ماڈل بنایا جاسکے ۔ یہ وضاحت ریاستی وزیر حیوانات کے افتتاح کے موقع پر مخاطب تھے ۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کی معاشی خود مختاری اُن کی سماجی عزت ، وقار اور ترقی کیلئے ضروری ہے ۔ انہوں نے سیٹون کے تحت مختصر مدتی کورسیس کی تکمیل کرنے والی خواتین میں سرٹیفکیٹس تقسیم کئے ۔ انہوں نے محبوب نگر کے ایم ایل اے ینم سرینواس ریڈی کی زبردست ستائش کی کہ ان کی شخصی دلچسپی سے محبوب نگر ایک ماڈل سٹی کے طور پر ترقی کر رہا ہے۔ مقامی سطح پر خواتین کو خود روزگار بنایا جارہا ہے ۔ انہوں نے اعلان کیا کہ اس پروگرام کو ریاست کے دیگر اضلاع میں توسیع دی جائے گی ۔ انہوں نے محبوب نگر ایم ایل اے کے جذبہ کو سراہتے ہوئے کہا کہ مکتھل حلقہ کے 3718 دسویں کے طلباء میں 3D انیمیٹیڈ کتب تقسیم کئے ۔ جس کا شاندار نتیجہ کے کامیابی کی شرح 62 سے 100 فیصد ہوگی ۔ اب محبوب نگر کا 3D لرننگ ماڈل آئندہ سال سے ریاست بھر میں نافذ کیا جائے گا ۔ ایم ایل اے ینم سرینواس ریڈی نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہماری حکومت خواتین کی فلاح کی پابند ہے ۔ جیسا کہ مفت بس سفر ، آدرش کمیٹیوں کا قیام ، اندراماں ہاوزنگ کے تحت خواتین کے نام پر 5 لاکھ روپئے مالیتی مکان کا الاٹمنٹ وغیرہ اسکیمات ہیں۔ محبوب نگر فرسٹ پروگرام کے تحت خواتین میں خود انحصاری اور خود اعتمادی کے جذبہ کو فروغ دیا جارہا ہے ۔ آئندہ مرحلے میں 5 ہزار خواتین کی تربیت کا منصوبہ ہے ۔ نوارتنالو اسکیم کے تحت (پروگرام ) کے ذریعہ ضلع کو تعلیمی ، ثقافتی اور تہذیبی مرکز کے طور پر ترقی دی جارہی ہے ۔ ضلع کلکٹر شریمتی وجیندرا بوئی نے مخاطب کرتے ہوئے مقامی ایم ایل اے کی کاوشوں کی تعریف کی اور کہا کہ ضلع کو تعلیمی مرکز میں تبدیل کرنے کیلئے آئی آئی آئی ٹی اور ینگ انڈیا جیسے ادارے قائم کئے جارہے ہیں۔ اس موقع پر وزیر سری ہری نے تربیت یافتہ خواتین میں ( پہلے اور دوسرے بیاچ) سرٹیفکیٹس تقسیم کئے ۔ اس موقع پر ایم ایل اے دیورکدرہ مدھوسدن ریڈی ، ضلع ایس پی جانکی دھراوت ، ایڈیشنل کلکٹرس ایس پرتاب ، موہن راؤ ، ٹی ایم ایف سی چیرمین عبیداللہ کوتوال ، موڈا چیرمین لکشمن یادو ، نرسمہا ریڈی ، وجئے کمار ، آنند گوڑ ، وسنتا ، سینئیر قائد و نامور قانون داں این پی وینکٹیش ، سراج قادری ، سریندر ریڈی ، لکشمی پرسنا ، جی منوہر ، سرینواس ، قائدین و کارکنان موجود تھے ۔