خواتین کی خودمختاری حکومت کی ترجیح : ڈاکٹر روہت

   

میدک ۔ یکم جولائی ۔ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) میدک اسمبلی حلقہ رامائم پیٹ منڈل کے تونی گنڈلہ گاؤں میں نو تعمیر شدہ خواتین کے سمائیکیہ بھون کا افتتاح میدک کے رکن اسمبلی ڈاکٹر مائنمپلی روہت نے انجام دیا۔ اس موقع پر گاؤں کے سرپنچ، منڈل کانگریس قائدین، کارکنان، خواتین خود امدادی گروپوں کی ارکان اور عوام کی بڑی تعداد موجود تھی۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے رکن اسمبلی ڈاکٹر مائنم پلی روہت نے کہا کہ ریاستی حکومت خواتین کی معاشی خودمختاری اور بااختیاری کے لیے متعدد فلاحی اقدامات کر رہی ہے۔ بعد ازاں رکن اسمبلی نے خواتین خود امدادی گروپوں کی ارکان سے ملاقات کر کے ان کے مسائل دریافت کیے اور مناسب کارروائی کا یقین دلایا۔