خواتین کے حلاف جرائم میں یوپی سرفہرست باعث شرم : پرینکا

   

٭ لکھنؤ : کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے کہا کہ یہ شرم کی بات ہیکہ اترپردیش خواتین کے خلاف جرائم کے کیسوں میں تمام ریاستوں میں سرفہرست ہے۔ انہوں نے ریاستی حکومت سے کہا کہ وہ اس مسئلہ کو سنجیدگی سے لے۔ نیشنل کرائم ریکارڈ بیورو کے ڈیٹا برائے 2017ء میں بتایا گیا ہیکہ اترپردیش میں خواتین کے خلاف جرائم بڑھ رہے ہیں۔ سال 2017ء میں ہی 56011 کیس درج کئے گئے۔