خواتین کے گلے سے زیورات سرقہ کرنے والے رہزنوں کے خلاف پی ڈی ایکٹ

   

حیدرآباد ۔ 24 جولائی (سیاست نیوز) خواتین کے گلے سے طلائی زیورات کا سرقہ کرنے والے دو رہزنوں کے خلاف پولیس کمشنر راچہ کنڈہ نے پی ڈی ایکٹ نافذ کردیا۔ 25 سالہ گیتاوت نرسنگ ساکن نلگنڈہ اور 19 سالہ اسلاوت ویگنیش ساکن بالاپور متوطن نلگنڈہ کے خلاف پی ڈی ایکٹ نافذ کرتے ہوئے احکامات جاری کردیئے۔ ان دونوں کی گرفتاری میرپیٹ پولیس کی جانب سے جون کے مہینے میں عمل میں آئی تھی۔ پولیس نے ان کی گرفتاری کے بعد ان دونوں رہزنوں کے قبضہ سے 7 تولہ طلائی زیورات، 2 موٹر سیکل، 2 سیل فونس کو ضبط کرتے ہوئے انہیں عدالتی تحویل میں دیدیا تھا۔ کمشنر پولیس نے ان کی سرگرمیوں کو دیکھتے ہوئے ان دونوں کے خلاف پی ڈی ایکٹ نافذ کردیا۔