خواجہ غریب نواز کی درگاہ میں کل بسنت پیش کیا جائے گا

   

اجمیر، 30 جنوری (سیاست ڈاٹ کام)راجستھان کے اجمیر میں دنیا کی مشہور خواجہ معین الدین حسن چشتی کی درگاہ میں جمعہ کے روز بسنت پیش کیا جائے گا۔خواجہ غریب نواز کو پیلے رنگ کے پھول بہت پسند تھے لہذا بسنت پنچمی کے موقع پر ان کے مزار شریف پر بسنت پیش کئے جانے کی روایت ہے ۔ درگاہ کمیٹی کے ذرائع نے آج بتایا کہ پروگرام کے مطابق درگاہ کے شاہی قوال اسرار حسین درگاہ کے نظام گیٹ سے جلوس کی شکل میں بسنت پیش کرنے کے لئے سرسوں کے پیلے پھولوں کا گلدستہ لے کر بسنتی کلام پیش کرتے ہوئے مزار شریف پہنچیں گے ۔