خواجہ معین الدین چشتی درگاہ منتظمہ کمیٹی کی میٹنگ

   

اجمیر :رمضان کے مقدس مہینے کا چاند اسی 12 مئی کو ہونے سے چاند دیکھنے کی امید کے سلسلے میں اجمیر میں واقع خواجہ صاحب کی درگاہ کی رویت ہلال کمیٹی کی میٹنگ ہوگی۔ قاضی توصیف احمدصدیقی کی صدارت میں اس کمیٹی نے چاند کے دیدار کا اعلان کیا تو عید الفطر13 مئی یا 14 مئی کو منائی جائے گی۔ کورونا کی وجہ سے عید کی نماز درگاہ شاہ جہانی،صندلی اور اکبری مسجدوں کے علاوہ شہر کی کسی عیدگاہ اور مسجدوں میں باقاعدہ طور پر نہیں ہوگی۔ کووڈ کی وجہ سے لاک ڈاون کے سبب درگاہ کے احاطہ میں انجمن کے منتخب پاس رکھنے والے افراد ہی موجود رہیں گے ۔ انجمن خدام سید زادگان کے سابق سکریٹری سید سرور چشتی نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے مسلمانوں سے عید کی نماز گھر پر ہی ادا کرنے کی اپیل کی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ اس مقدس موقع پر گھر سے ہی عبادت کریں اور کہیں بھی ایک ساتھ جمع نہ ہوں۔ انہوں نے سبھی کو کورونا سے محفوظ رکھنے کے لئے غریب نواز سے دعا کی ۔ راجستھان میں بھی ملک کی دوسری شمالی ریاستوں کی طرح کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے جس کے پیش نظر ریاست میں /10 مئی سے لاک ڈاؤن کا اعلان کیا گیا ہے۔