حیدرآباد ۔ 20 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز ) : دنیا میں کئی خوبصورت عالیشان مساجد موجود ہیں جن کے حسین نظارے عوام کو اپنی جانب متوجہ کرتے ہیں ۔ پڑوسی ریاست آندھرا پردیش کے ضلع کرنول میں واقع موتی مسجد کی پر نور میناریں بلا مذہب و ملت عوام کی توجہ کا مرکز بن گئے ہیں ۔ یہ مسجد ڈون شہر کے ریلوے اسٹیشن کے قریب واقع ہے اور اس کی روشن مینار دور تک دکھائی دیتی ہیں ۔ خاص طور پر غروب آفتاب اور طلوع آفتاب کے وقت موتی مسجد کی میناریں غیر معمولی منظر پیش کرتی ہیں ۔ میناروں میں مختلف رنگوں کے برقی قمقموں کو استعمال کیا گیا ہے ۔ جس سے اس کی خوبصورتی میں چار چاند لگ گئے ہیں ۔ اگر کوئی موتی مسجد کے میناروں کو اپنے کیمرے میں قید کرتا ہے تو اسے لگے گا یہ خوبصورت پنٹنگس کا مجموعہ ہے جو عوام کو یہ پیغام دے رہا کہ قدرت کی نعمتوں کا شکر ادا کیوں نہیں کرتے ذرہ ذرہ کیلئے قدرت کا شکر بجا لانا چاہئیے ۔ ن