خود ساختہ پولیس عہدیدار گرفتار

   

حیدرآباد۔5 ۔ اپریل (سیاست نیوز) کمشنر ٹاسک فورس سنٹرل زون ٹیم نے خود کو پولیس ظاہر کر کے عوام کو خوفزدہ کرنے والے ایک شخص کو گرفتار کرلیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 45 سالہ ایم سروجن کمار جو پیشہ سے رئیل اسٹیٹ بروکر ہے اور جنگاؤں اسٹیشن گھن پور کا متوطن ہے۔ سال 2007 ء میں اس نے جرم کی دنیا میں قدم رکھا اور تلنگانہ ریاست میں 14 اور پڑوسی ریاست آندھراپردیش میں 4 وارداتیں انجام دیں۔ 7 فروری کو وہ نکلس روڈ پر کار میں بیٹھے ہوئے جوڑے کو دھمکاتے ہوئے خود کو ٹاسک فورس پولیس کا جوان ظاہر کرتے ہوئے ایک فرضی شناختی کارڈ بھی دکھایا اور نقد رقم کا بھی مطالبہ کیا ۔ رقم کی عدم ادائیگی پر اس جوڑے کو سروجن کمار نے بنجارہ ہلز روڈ نمبر 1 پر واقع ایک مشہور گھڑی کی دکان پر لے جاکر 5800 کی گھڑی خریدکر اسے دینے پر مجبور کیا ۔ اس سلسلہ میں رام گوپال پیٹ پولیس نے ایک مقدمہ درج کیا تھا اور تکنیکی شواہد کی بنیاد پر نقلی پولیس عہدیدار کو گرفتار کرتے ہوئے اسے عدالت میں پیش کرنے کے بعد جیل بھیج دیا۔ ب