خود مطالعہ کوچنگ سے بہتر ، آئی پی ایس آفیسر کا مشورہ

   

Ferty9 Clinic

نئی دہلی: آئی پی ایس آفیسر لکشئے پانڈے کا ماننا ہے کہ اعلی تعلیم کے حصول کے دوران کہیں کوچنگ لینے سے بہتر ہے کہ خود مطالعہ کریں اور زیادہ سے زیادہ وقت پڑھائی پر صرف کریں۔ دہلی میں اے سی پی کی حیثیت سے برسر خدمت پانڈے نے کہا کہ یو پی ایس سی سیول سرویس امتحان کے لیے تیاری کے دوران اسٹوڈنٹس کو چاہئے کہ اپنے ہاتھ سے مختصر نوٹس تیار کریں۔ انہوں نے خود اپنی تیاری کا ایک نمونہ ٹوئٹر پر شیر کیا ہے۔