نئی دہلی 13 جون ( سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی خلائی تحقیق کے ادارہ اسرو کے سربراہ کے سیون نے کہا کہ ہندوستان خود اپنا خلائی اسٹیشن داغنے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے ۔ یہ منصوبہ در اصل ملک کے گگنیان مشن کی ہی توسیع ہے ۔ انہوں نے کہا کہ انسانی خلائی مشن کے آعاز کے بعد ہم کو گگنیان پروگرام کو برقرار رکھنے کی ضرورت ہے ۔ اس پس منظر کو ذہن میں رکھتے ہوئے ہندوستان اپنا خود کا خلائی اسٹیشن قائم کرنے کی منصوبہ بندی بھی کر رہا ہے ۔ ہندوستان 2030 تک اپنا خود کا خلائی اسٹیشن قائم کرنے کے منصوبہ پر عمل کر رہا ہے ۔
