خود کفالت کیلئے دولت کے شعبوں میں خوشحالی کا ہدف :مودی

,

   

ہندوستان کو دنیا کا سب سے بڑا کوئلہ برآمد کنندہ بنانے کا عزم ، کانوں کے آکشن سے 33ہزار کروڑ روپئے کی توقع

نئی دہلی ، 18 جون (سیاست ڈاٹ کام) وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ ملک نے خود انحصاری کی طرف بڑھنا شروع کیا ہے اور اس کے لئے ، معدنیات اور کان کنی کے شعبوں میں بہتری لانے کے لئے اقدامات کرکے ، دولت سے مالامال شعبوں کی ترقی کی مضبوط بنیاد رکھی جارہی ہے ۔جمعرات کو یہاں ایک ویڈیو کانفرنس میں ، مودی نے کوئلے کی41 کانوں کے تجارتی استعمال کیلئے ٹنڈرکے افتتاح کے موقع پر کہا ، ایک وقت تھا جب کوئلے کی کانوں میں بڑے پیمانے پر گھپلوں کی کہانیاں سامنے آئیں لیکن یہ پہلا موقع ہے جب شفاف طریقے سے کوئلے کی کانوں کی نیلامی کی جارہی ہے ۔کانوں کے آکشن سے 33ہزار کروڑ روپئے کی ملک میں آئندہ 5تا 7سال میں سرمایہ کاری متوقع ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کوئلے کے شعبے میں کام میں پہلے بہت زیادہ بدانتظامی ہوئی ہے لیکن 2014 کے بعد اس کی بہتری کیلئے بہت سے اقدامات کئے گئے ۔ ان اصلاحات سے کوئلے کے شعبے کو تقویت ملی اور اب یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ ہندوستان کے کوئلے کی کان کے شعبے میں مسابقت کو فروغ اور اس میں جدید ٹکنالوجی کا استعمال کیا جائے ۔ اس بات کو ذہن میں رکھا گیا ہے کہ نجی شعبے کے صنعتکار جو اس علاقے میں آتے ہیں انہیں کوئی پریشانی نہیں ہونی چاہئے ۔مودی نے کہا کہ ملک نے خود مختار بننے کا ہدف طے کیا ہے اور ہم ایک خود انحصار ہندوستان کی تعمیر کر سکتے ہیں۔ ملک میں کھپت اور رسد میں زبردست تیزی ہے ، جو ملک کی مالی طاقت کا اشارہ ہے ۔ کوئلے کی کانوں کا کمرشلائزیشن اس سمت میں ایک اور قدم ہے ، جو ملک کو خود انحصار کرے گا اور آگے بھی بڑھے گا۔انہوں نے کہا کہ حیرت کی بات ہے کہ ہندوستان دنیا میںدوسرا سب سے بڑا کوئلہ درآمد کرنے والا ملک ہے ۔ جب ہم سب سے بڑے پروڈیوسر ہیں تو پھر ہم سب سے بڑے برآمد کنندہ کیوں نہیں ہوسکتے ۔وزیراعظم نے کہا کہ کوئلے میں ملک کی معیشت کو بہت آگے بڑھانے کی صلاحیت ہے لیکن ملک کی اس بیش قیمت دولت کا غلط استعمال ہوتا رہا ہے ۔ملک میں کوئلے کا ذخیرہ ہے لیکن کوئلے کے شعبہ کو ہمیشہ مقابلہ سے دور رکھاگیا اور اس میں شفافیت ہمیشہ سب سے بڑا مسئلہ بنی رہی۔ایمانداری کی کمی میں کوئلے کی کانوں کے الاٹمنٹ میں گھپلوں کے ہمیشہ چرچے رہے اور نیلامی کی کوئی بات نہیں کرتا تھا لیکن آج اس شعبہ میں اصلاح لانے کا جو کام ہوا ہے ،اس سے سب کو فائدہ ہوگا۔انہوں نے کہا کہ آج جن کوئلہ شعبوں کی نیلامی کی جارہی ہے اس سے بڑی تبدیلی آئے گی۔کوئلے کے شعبے میں ہورہی سرمایہ کاری سے غریبوں اور قبائلیوں کی زندگی کو آسان بنایا جائے گا اور کوئلہ کان شعبہ کے لوگوں کی زندگی میں اس سے تبدیلی آئے گی اور انہیں اس بہتری کا فائدہ ہوگا۔انہوں نے کہا کہ حکومت کا ہدف سب سے پہلے قدرتی اثاثے والے شعبوں کو آسان بنانا ہے اور یہ قدم ایس سمت میں ایک اہم پہل ہے ۔مسٹر مودی نے کہا ہ معدنیات اورکان ملک کی معیشت کی بنیاد ہیں اور ملک کی اس بیش قیمت دولت کا ایمانداری کے ساتھ ملک کے عوام کو فائدہ ملے ،اس کے لئے اس شعبہ میں اصلاح کی گئی ہے ۔کوئلے کے لئے آج سے تجارتی بازار کو کھول دیا گیا ہے اور اب جو چاہے کوئلہ خرید سکتا ہے ۔