خود کو انکم ٹیکس عہدیدار ظاہر کرکے ایک شخص سے 30 لاکھ روپئے تاوان کی وصولی

   

حیدرآباد۔/5 فروری، ( سیاست نیوز) خود کو انکم ٹیکس عہدیدار ظاہر کرتے ہوئے ایک شخص کا اغوا کرتے ہوئے 30 لاکھ روپئے تاوان وصول کرنے کا ایک معاملہ تاخیر سے منظرعام پر آیا۔ تفصیلات کے مطابق بی وی مرلی کرشنا ساکن یوسف گوڑہ کو 27 جنوری کو پانچ افراد جو خود کو انکم ٹیکس عہدیدار ظاہر کرتے ہوئے اس کا انووا کار میں بٹھاکر اغوا کرلیا تھا اور اس کے برادر نسبتی کو بھی اسی دھوکہ بازوں کی ٹیم نے دوسرے مقام پر اغوا کیا۔ مرلی کرشنا نے اغوا کنندوں کے چنگل سے رہا ہونے کے بعد پولیس پنجہ گٹہ سے ایک تحریری شکایت درج کرائی جس میں بتایا کہ اسے فرضی انکم ٹیکس عہدیداروں نے اغوا کرلیا تھا اور شہر کے مضافاتی علاقہ باٹا سنگارم منتقل کرتے ہوئے اسے چاقو سے دھمکایا جس کے نتیجہ میں اس نے اپنی بیوی کے ذریعہ اغوا کنندوں کو 30 لاکھ روپئے نقد رقم حوالے کیا تھا۔ب