خودکش حملے میں پاکستان کےنو فوجی ہلاک اور متعدد زخمی

   

کوئٹہ: دو برس قبل پڑوسی ملک افغانستان میں طالبان کے اقتدار میں آنے کے بعد سے پاکستان میں عسکریت پسندی میں کافی اضافہ دیکھا گیا ہے۔ دہشت گرد اس طرح کے بیشتر حملے سرحدی علاقوں میں انجام دیتے ہیں۔پاکستان میں فوجی حکام کا کہنا ہے کہ جمعرات کو پاکستان کے صوبے خیبر پختونخواہ کے ضلع بنوں کے جانی خیل علاقے میں ایک خودکش حملہ آور نے اپنی موٹر سائیکل وہاں سے گزرنے والے فوجی قافلے سے ٹکرا دی، جس سے زور دار دھماکہ ہوا۔ اس واقعے میں نو فوجی ہلاک ہو گئے۔پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے کہ دھماکے میں پانچ فوجی اہلکار زخمی بھی ہوئے، جبکہ ہلاک ہونے والوں میں نائب صوبیدار صنوبر علی بھی شامل ہیں۔فوج نے اپنے بیان میں کہا کہ علاقے کو سیکورٹی فورسز نے گھیرے میں لے لیا ہے۔