دہرادون: ہردوار کے ایک ہاسپٹل میں اترکھنڈ پولیس کے سامنے ایک عجیب و غریب مسئلہ پیدا ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق ایک شخص نے خود کشی کرلی کے اس کے بعد کی نعش کو لیجاتے وقت پانچ خواتین نے اس کی بیوی ہونے کا دعوی کردیا۔ متوفی شخص ہردوار کے ایک گاؤں شریشکل کا ساکن بتایا گیا ہے۔پولیس نے بتایا کہ وہ شادی شدہ تھا اور وہ پیشہ سے ڈرائیور تھا۔
ہردوار پولیس اسٹیشن آفیسر (ایس ایچ او) پروین سنگھ کوشیاری نے اخباری نمائندوں کو بتایا کہ اس شخص نے اتوار کی شب زہر کش دوا پی کر خودکشی کی کوشش کی تھی۔ اس کی بیوی نے اسے فوری دواخانہ لے گئیں۔ بعد ازاں دوران علاج وہ جانبر نہ ہوسکا۔“ ایس ایچ او کوشیاری نے بتایا کہ پولیس کا مشکلات میں اس وقت اضافہ ہوا جب ایک کے بعد دیگر چار عورتوں نے نعش کو حاصل کرنے کے لئے دواخانہ پہنچیں اور بیوی ہونے کی دعوی کرنے لگیں۔“ انہوں نے مزید بتایا کہ لیکن کسی بھی عورت نے اپنے دعوی کے دستاویزات پیش نہ کرسکیں۔ اس کے بعد نعش کی آخری رسومات ادا کرنے کیلئے پولیس نعش کو حاصل کرلیا۔ پولیس مصروف تحقیقا ت ہے۔