٭ بابری مسجد ۔ رام جنم بھومی ملکیتی تنازعہ کے اصل فریق ہاشم انصاری مرحوم کے فرزند اقبال انصاری نے کہا ہے کہ انھیں خوشی ہے کہ سپریم کورٹ نے آخرکار قطعی فیصلہ سنا دیا ہے۔ ’’میں عدالت کے فیصلے کا احترام کرتا ہوں۔‘‘ اقبال انصاری نے کہا کہ وہ ہفتہ کے فیصلہ کے خلاف کوئی اپیل نہیں کریں گے۔ سنی وقف بورڈ کے چیرمین ظفر فاروقی نے کہا: ’’ ہم معزز سپریم کورٹ کے احسان مند ہیں ۔‘‘ انہوں نے کہا کہ وہ بھی مزید کوئی اپیل نہیں کریں گے ۔ فاضل عدالت نے حکم دیا کہ متنازعہ اراضی مندر کی تعمیر کیلئے دی جائے اور متبادل اراضی مسجد کیلئے فراہم کی جائے۔