داؤدی بوہرا مسلمانوں نے منائی عید

   

اجمیر: راجستھان کے شہر اجمیر میں آج داؤدی بوہرا مسلمانوں نے آج عید منائی۔ عید کے موقع پر اجمیر میں کلاک ٹاور تھانہ کے پیچھے داؤدی بوہرا مسلمانوں کی مسجد میں کورونا ضابطے پر عمل کرتے ہوئے نماز ادا کی گئی اور کورونا ختم ہونے کی دعا کی ۔کووڈ سے بچاؤ اور وائرس کو توڑنے کے لئے جاری رہنماخطوط پر عمل کرتے ہوئے بوہرا سماج کے مسلمانوں نے گھر پر ہی نماز ادا کی اور عیدالفطر کا تہوار سادگی کے ساتھ منایا گیا۔

باندامیں کرفیو کی خلاف ورزی کرنے والے چار افراد پر مقدمہ
باندہ : اترپردیش کے باندا میں پولیس نے کورونا وبا کو کنٹرول میں کرنے کے لئے کووڈ ضابطوں پر عمل نہ کرنے اور کورونا کرفیو کی خلاف ورزی کرنے والے شہریوں کے خلاف سخت مہم چلاکر چار کے خلاف وبائی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا ہے اور درجنوں کے خلاف جرمانے کی کارروائی کی ہے ۔پولیس نے بتایا کہ کورونا کرفیو کی خلاف ورزی پر چاروںکے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ۔