حیدرآباد۔ 25 جولائی (سیاست نیوز)صدرنشین کونسل برائے اعلیٰ تعلیم پاپی ریڈی نے بتایا کہ ارورہ گروپ آف ایجوکیشنل انسٹیٹیوشنس کے ارورہ انجینئرنگ کالج اوپل اور گھٹکیسر کو ہی جاریہ نے منظوری حاصل ہوئی ہے۔ ماباقی کالجوں کو منظوری حاصل نہیں ہے لیکن نئے تعلیمی سال 2019-20ء کیلئے ارورہ گروپ کے 6 کالجوں میں داخلوں کیلئے اخبارات میں داخلوں سے متعلق اعلامیہ شائع کروایا گیا۔ اس پر پاپی ریڈی نے کالجوں میں داخلے سے قبل ان کو باقاعدہ منظوری حاصل ہے یا نہیں تحقیق کے بعد داخلہ لینے کا طلباء کو مشورہ دیا ہے ۔