دادی بننے کے بعد ملکہ رانیہ اب نانی بھی بن جائیں گی

   

عمان : اردن کی ملکہ رانیہ دادی بننے کے بعد اب جلد نانی بننے پر بے حد خوش ہیں۔ عرب میڈیا کے مطابق ملکہ رانیہ عبداللّٰہ نے گزشتہ روز سوشل میڈیا پر اپنی بیٹی 28 سالہ ایمان بنت عبداللّٰہ اور ان کے شوہر جمیل الیگزینڈر کی تصویر شیئر کی۔ تصویر کے ساتھ ملکہ رانیہ نے لکھا کہ یہ دونوں ہی میرے دل میں بہت قیمتی ہیں مگر آنے والا سب سے قیمتی ہے، اللّٰہ تعالیٰ خیریت کا معاملہ فرمائے۔ ملکہ رانیہ کی اس پوسٹ کو سوشل میڈیا صارفین نے نہ صرف بہت پسند کیا ہے بلکہ ان کے اور ان کی بیٹی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ ایمان بنتِ عبداللّٰہ ملکہ رانیہ اور اردن کے شاہ عبداللّٰہ کی دوسری اولاد اور سب سے بڑی بیٹی ہیں۔ اردن کے فرماں رواں شاہ عبداللّٰہ الثانی بن الحسین کی بیٹی شہزادی ایمان کی شادی مارچ 2023ء میں یونانی نڑاد کاروباری شخصیت جمیل الیگزینڈر سے ہوئی تھی۔ وہ 1994ء میں وینزویلا کے دارالحکومت کراکس میں پیدا ہوئے تھے۔