دادی کے مکان میں سرقہ کرنے والا پوترا گرفتار

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد /19 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) دادی کے مکان میں سرقہ کرنے والے پوترے کو ملکاجگیری پولیس نے گرفتار کرلیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 30 سالہ ای پروین کمار عرف پنڈو جو مولا علی علاقہ کا عارضی ساکن اور کاکیناڈا کا متوطن بتایا گیا ہے ۔ یہ شخص گذشتہ ماہ اس کی دادی سے ملاقات کیلئے آیا تھا ۔ جو ایس بی نگر میں رہتی تھی ۔ اس شخص کی دادی کینسر سے متاثرہ تھی اور وہ اس سے ملاقات کیلئے آیا تھا ۔ اس مکان سے قریب اس شخص کی ایک دور کی رشتہ دار رہتی تھی اور جب وہ کہیں اور جایا کرتی تھی تو وہ اپنے زیورات پنڈو کے دادی کے یہاں محفوظ رکھ دیا کرتی تھی ۔ اس بات کا فائدہ اٹھاکر اس نے تمام زیورات کا سرقہ کرلیا تھا جو تقریباً 100 گرام بتایا گیا ہے ۔ ملکاجگیری پولیس نے ایک کارروائی میں اس شخص کو گرفتار کرلیا ۔