دارالعلوم ضیائیہ ، دیگلور میں جلسہ دستاربندی حفاظ

   

دیگلور۔/8 مارچ(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) قدیم دارالعلوم ضیائیہ عربیہ سے فارغ پانچ حفاظ طلبہ کی دستاربندی کا جلسہ احاطہ دارالعلوم نزد قاسم کالونی دیگلور میںمنعقد کیا گیا۔حفاظ کرام کی دستاربندی بدست مہمان خصوصی مولانا شاہ محمد جمال الرحمٰن مفتاحی (صدر مجلس تحفظ ختم نبوت تلنگانہ و آندھرا پردیش)عمل میں آئی ۔جلسہ میں دیگر مہمانان مولانا سید احمد ومیض ندوی نقشبندی و مفتی محمّد خالد شاکر قاسمی نے شرکت کی اور حفاظ طلبہ و دینی مدارس کی اہمیت و افادیت کو بیان کیا۔ ایڈوکیٹ سید محسن علی نے کہا کہ نئی نسل کے نوجوان لڑکے لڑکیوں کو موبائیل اور ٹی، وی کی فحاشی غیروں کی اسلام مخالف پالیسیوں سے خاص طور پر لڑکیوں کو خبردار رہنے تاکید کی اور قرآن مجید و دین کے ان قلعوں کی حفاظت کرنے کہا۔جلسہ کی صدارت عبدالجلیل سیٹھ عمودی صدر انتظامیہ کمیٹی نے کی اور نائب صدر بسم اللہ قریشی سیکریٹری سید ہاشم سیٹھ ،شیخ محمد سابق رجسٹرار و دیگر ممبران انتظامی کمیٹی مفتیان حفاظ اکرام ،علماء شہر کے سینکڑوں مسلمانوں نے شرکت کی و طعام سے محظوظ ہوئے۔